پاکستانتازہ ترینسیاسیات

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حمایت کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حمایت کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ حمایت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کئے جانے والے استصواب رائے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی جاری ہے لیکن اس سے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے معصوم لوگوں پر بھارت کے مظالم اور بربریت پر خاموشی توڑنی چاہیے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے  کہا کہ ملک نے ہمیشہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری مقامی تحریک کی حمایت کی ہے اور عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

 

 

Related Articles

Back to top button