
مظفر آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس کے پریس وِنگ کے مطابق اتوار کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے کشمیر مانومنٹ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر پیش کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں، بہنوں، مائوں، بچوں اورجوانوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کشمیریوں کوآزادی دلانے کیلئے پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہو گا۔



