پاکستانتازہ ترینسیاسیات

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا واحد مقصد عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔ قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستانی قوم آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا پیغام دیا جا سکے، عالمی برادری کو کشمیر کے معصوم لوگوں پر بھارت کے مظالم اور بربریت پر خاموشی توڑنی چاہیے۔ وزارت خارجہ سے شروع ہونے والی یکجہتی واک میں بڑی تعداد میں حکام، طلباء، صحافیوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی اور ڈی چوک اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔

وزارت خارجہ، امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ یکجہتی واک سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے، پوری قوم نسل در نسل کشمیر کاز کی توثیق اور تائید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے ہمیشہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری مقامی تحریک کی حمایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ  کی قراردادوں کے ذریعے تنازعہ کو حل کریں گے اور ہندوستانی حکومت کو اب اپنے سپریم لیڈر کا وعدہ پورا کرنا چائیے۔

Related Articles

Back to top button