
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم کے دفتر کے پریس آفس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مرحوم جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔



