
لاہور: سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 8 اہم افراد کے خلاف کروڑوں کی رشوت کے عوض اچھی پوسٹنگ کے خلاف مقدمہ درج۔ مقدمے میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر ملازمین کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا تھا، مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا تھا، مقدمے کے متن کے مطابق ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال پر محمد خان بھٹی نے الزام لگایا تھا کہ کئی سالوں تک وہ رشوت لیتے رہے۔



