پاکستانتازہ ترینسیاسیاتکاروبار

آئی ایم ایف کی نئی شرط، سرکاری افسران کے اثاثے ہونگے عوام کے سامنے۔

اسلام آباد:  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتی اہلکاروں کے اثاثوں کو پبلک کرنے کے لیے ایک اتھارٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔  ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب کیں، درخواست میں بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو پبلک کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی، شفافیت اور احتساب کے لیے اثاثوں کی رپورٹنگ کا الیکٹرانک نظام قائم کیا جائے۔ اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے پہلے بیوروکریسی کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے ایف بی آر سے معلومات حاصل کریں گے، 17 سے 22 رینک کے افسران کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button