
خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد، خشک جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، اپر دیر، باجوڑ، شانگلہ، کوہستان اور کرم اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم باجوڑ اور خیبر کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔



