
اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے سینیٹر رضا ربانی کی سربراہی میں ایک 14 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ان تقریبات کے حوالے سے تمام انتظامات کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرقانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامران مرتضی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، ممبران قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، امیر حیدر اعظم خان، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، وجیہہ قمر، انجینئر صابر حسین قائم خانی، خالد حسین مگسی شامل ہوں گے۔



