
فیصل آباد: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فیصل آباد میں مالک کے مبینہ تشدد سے ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نگراں وزیراعلی نے کہا کہ جاں بحق ملازم کے خاندان کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔



