پاکستانتازہ ترینسیاسیات

وزیرآعظم شہباز شریف کا پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت، دھماکے میں 44 شہید اور 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

پشاور: وزیراعظم محمد شہباز شریف پیر کی شام لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ایل آر ایچ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایل آر ایچ پہنچنے پر نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام، آئی جی پی کے پی معظم جاہ انصاری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعظم نے ایل آر ایچ کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

پشاور  پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجہ میں 44 افراد شہید اور170 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ کے نتیجہ میں مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے جس کے نیچے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button