
لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اب بھی ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے مسلم لیگ ن کے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ لاہور پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کو محمد نواز شریف کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں ۔مسلم لیگ ن کے قائد جلد ہم سب کے درمیان ہو نگےمریم نواز نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو مشکلات سےنکالا، اب بھی نکالیں گے محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ قیادت کی مشکور ہوں جنہوں نے نئی ذمہ داریاں سونپی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم پہ طعنے کسنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں عمران خان نے چار سال میں ملک کی معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان خود اپنی حکومت ختم کر کے پچھتا رہے ہیں انہیں اپنے دور کا حساب دینا ہو گا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔



