
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلئے پیشگی پلاننگ کی ہدایت۔ محسن نقوی نے تمام صوبائی وزراء کو مختلف شہروں کے دورے کرکے سستے آٹے کی دستیابی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیر پنجاب نے تعلیمی اداروں میں آئس اور دیگر منشیات کے استعمال روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کاحکم دیا۔ کابینہ نے ڈاکٹر عثمان انور کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی باضابطہ منظوری دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی نگران وزیر تنخواہ اور سرکاری گھر نہیں لے گا۔ پنجاب پولیس کے شہدا کے خاندانوں کی مالی امداد کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری۔ پولیس شہداء کے خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔ محسن نقوی نے شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ کیا۔



