
لاہور 28 جنوری- آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی شکایات اور درخواستوں کے ازالے کیلئے احسن اقدام۔ آئی جی پنجاب 1787 IGP کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کرکے خود شہریوں کی شکایات سنیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور کل بروز اتوار مورخہ 29 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے کمپلینٹ سنٹر میں موجود ہونگے۔ شہریوں کی جانب سے بذریعہ کال ، ایس ایم ایس ، ای میل یا دیگر ذرائع سے موصول شکایات آئی جی پنجاب خود سن کر ازالے کیلئے احکامات جاری کریں گے۔ صوبہ بھر سے شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی درپیش مسئلہ کے حوالے سے کال کرکے آئی جی پنجاب سے براہ راست بات کر سکتے ہیں۔



