پاکستانتازہ ترینسیاسیات

ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا گرین لائن ٹرین سروس کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، ملک کو موجودہ گرداب سے نکالیں گے ، توقع ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہوجائے گا، گزشتہ حکومت کی جانب سے اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات سے چینی حکام کو تکلیف پہنچی۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ گرین لائن جس کی بنیاد نواز شریف کے گزشتہ دورمیں رکھی گئی تھی اور بدقسمتی سے بے شمار دیگرمنصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی بعد کی حکومت میں دم توڑ گیا، ہم اس سروس کا از سرنو اجرا کرنے پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور وزیر ریلوے اور چینی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button