
لاہور- ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن برانچ مقصود الحسن کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی ریسرچ ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی شاہ کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی بابر سرفراز الپہ کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کو عہدے سے ہٹا کر ڈی آئی جی لاجسٹک شارق کمال صدیقی کو آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر رائے بابر سعید کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کو عہدے سے ہٹا کر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن محبوب رشید میاں کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد اکمل کو آر پی او ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔



