
لاہور : چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الر حمن گیلانی کی زیر صدارت بورڈ ممبران کا 350 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ہندو، سکھ اور سرکاری و غیر سرکاری ممبران، بورڈ افسران نے شرکت کی اجلا س میں کٹاس راج مندر چکوال، گوردوارہ روہڑی صاحب، گوردوارہ بھائی لالو دی کھوئی، گوردوارہ چکی صاحب گوجرانوالہ اور گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں دیکھ بال اور مرمتی کام شروع کروانے کی منظوری دی گئی جبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پیش کی گیں سفارشات کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا اور انٹرشپ پر ٹورگائیڈ بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی، اجلا س میں بتایا گیا کہ عائشہ ڈگری کالج میں BS کے چار سالہ کورس پروگرام کی کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیر مین بورڈ نے ملک بھر کے مندر وں اور گوردواروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ بورڈ ممبران کی جانب سے ٹرسٹ بورڈ کے ترقیاتی اقدامات کو خوب الفاظ میں سراہا گیا۔



