
بیرام ڈی آواری پاکستان کے مشہورکشتی راں تھے جنھوں نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے۔ بیرام ڈی آواری کے اس کارنامے کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1982ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغابرائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ وہ کراچی پارسی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ انکے انتقال پر پاکستان بھر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



