
اوگرا نے ایل پی جی مقررکردہ قیمت سے زائد میں فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا۔ مذید کہا کہ کوشش ہےکہ مقررکردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ تمام ایل پی جی پلانٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ قیمتوں کو واضح جگہ نمایاں کریں۔



