
پنجاب حکومت نے 5ماہ کی قلیل مدت میں 273ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ چودھری پرویز الٰہی
12 جنوری 2023تک 273ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت استعمال کئے گئے۔چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب کابینہ کی چیف سیکرٹری او رچیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری ترقیاتی پروگرام کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔پنجاب کابینہ
کمشنرز او رڈپٹی کمشنرزجاری ترقیاتی پروگرام پر کام کی رفتار متاثر نہ ہونے دیں۔
عوام کا پیسہ عوامی فلاحی کاموں پر خرچ ہوتا ہے،رکاوٹ سے سرکاری وسائل ضائع ہوسکتے ہیں۔
زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا متعلقہ ادارے اور افسر کی ذمہ داری ہے۔عدلیہ بھی جاری منصوبوں کی تکمیل کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔
پنجاب کابینہ کا چیف سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی اور ان کی ٹیم کو ترقیاتی بجٹ کے ریکارڈ استعمال پر خراج تحسین
پنجاب کابینہ نے بلوچستان کو 21ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ،صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پیٹ کاٹ کر بلوچستان کے بھائیوں کو گندم دے رہے ہیں۔ شروع دن سے نیت نیک ہے او راللہ تعالیٰ نے اچھی نیت کا پھل دیاہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
عمران خان کی سوچ کو لیکر آگے چل رہے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان ہمارے قائد او رکھرے لیڈر ہیں۔جس کسی کا بھی مسئلہ سنا، حل کرنے کی پوری کوشش کی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وہ
کابینہ،پنجاب اسمبلی، پولیس، انتظامیہ او رمیڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
پنجاب کابینہ نے میانوالی کوڈویژن کا درجہ دینے کی مشروط منظوری دے دی
یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد میانوالی کو ڈویژن کا باقاعدہ درجہ دیاجائے گا۔ پنجاب کابینہ نے
جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کی مشروط منظوری دی ،داجل او رمحمد پور کو جام پور کی نئی تحصیلیں بنانے کی مشروط منظوری،
جام پور کو ضلع بنانے کے لئے مرحوم ایم این ا ے سردار جعفر خان لغاری کی کاوشوں او رخدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
تلہ گنگ کے علاقے ملتان خورد کوتحصیل بنانے کی مشروط منظوری،
یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعدجام پور کو ضلع اور داجل، محمد پور او رملتان خورد کو تحصیل کا باقاعدہ درجہ دیاجائے گا۔ پنجاب کابینہ ۔
میانوالی سے داؤد خیل تک 36کلو میٹر طویل سڑک کو سی پیک انٹر چینج سے منسلک کرنے کی منظوری
میانوالی میں 33کلو میٹر طویل لکی تھامے والی روڈ کو سی پیک انٹرچینج سے منسلک کرنے کی منظوری
اقلیتی قیدیوں کے لئے مذہبی تعلیم مکمل کرنے پر سزا میں معافی کی منظوری
ٹیوٹا کورسز کرنے و الے قیدیو ں کو سزا میں معافی دینے کے فیصلے کی منظوری
جیل وارڈنز کی منظورشدہ اڑھائی ہزار آسامیوں پر بھرتیو ں کی منظوری
پنجاب تھیلے سیمیا اینڈ جینٹک ڈس آرڈر، پری ونشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری،
جی او آرمیں سرکاری رہائشگاہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری
لاہو رہائی کورٹ کی عمارت کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری ،لاہو رہائی کورٹ میں سائلین اور بزرگ وکلاء کے لئے لفٹ نصب کرنے کے فیصلے کی منظوری،
فیصل آباد میں نئے کورٹ رومز کی تعمیر کی منظوری
محکمہ پراسیکیوشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے افسروں اور ملازمین کے لئے 100فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری ،محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، فوڈ انسپکٹر اور فوڈ سپروائزرز کے لئے بھرتیوں کی منظوری
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، شیخوپورہ، تلہ گنگ او ردیگر بار ایسوسی ایشنز کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری ،پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے قواعد وضوابط او رسرچ کمیٹی کی منظوری ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ
چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس، تمام سیکرٹریز،کمشنرز، آرپی اوز او رضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے خا تم النبینؐؐ یونیورسٹی کے قیام پر کابینہ کا شکریہ ادا کیا
پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی فلاح عامہ کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
آپ نے ہمیشہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیاہے۔ عمران خان کے ساتھ آپ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت،صوبائی وزراء راجہ بشارت، مراد راس، لطیف نذر، ڈاکٹر افضل او ردیگر ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے



