پاکستانتازہ ترین

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کا ملا فاضل چوک سے متعلق اجلاس اور ملا فاضل چوک میں نئی سیوریج لائن پر جاری کام کا دورہ کیا۔ کام مکمل ہونے کے بعد شہر کے کاروباری مرکز میں سیوریج کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ مجیب الرحمٰن قمبرانی۔

گوادر۔ 14 جنوری 2023

ہفتہ کے روز ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت ملافاضل چوک میں سیوریج لائن پر جاری کام سے متعلق اجلاس منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوادر زاکر علی بلوچ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملافاضل چوک سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور جی ڈی اے کی موجودہ ورک پلان پر اعتماد کرکے سیوریج کی نئی لائن بچھانے کے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ادارہ کے تمام منصوبوں اور ترقیاتی عمل کا مقصد اس شہر کی باسیوں کے زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اس لیے ترقیاتی عمل میں مقامی لوگوں کی شمولیت یقینی بنایا جارہاہے۔ اولڈ ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملا فاضل چوک کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے جی ڈی اے نے ایک جامع پلان مرتب کی ہے جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی ، ماجد سہرابی سابق وائس چیئرمین حاجی مولابخش ، امیر جے یو آئی مولانا عبد الحمید انقلابی سمیت جی ڈی اے افسران نے شرکت کی ۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نے ملافاضل چوک کا دورہ کیا اور چوک پر جاری سیوریج لائن بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ ملافاضل چوک جہاں اکثر سیوریج ابلنے کے مسائل درپیش ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل نے سختی سے نوٹس لیکر فوری طور پر متبادل ورک پلان مرتب کرکے کام شروع کرنے کی ہدایات دی تھیں جس کے بعد جمعرات کے روز فوری و ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ ایک دو روز تک مکمل کیا جائے گا۔جسکی تکمیل سے ملافاضل چوک میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button