پاک چین دوستیپاکستانتازہ ترین

مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے پاکستان کیلیے روانہ۔ 16 جنوری (پیر) کو کراچی پہنچیں گی ۔ 

14 جنوری۔  ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق رواں سال مارچ میں ایسی مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی،یہ 820 ویگنوں کا منصوبہ ہے،ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی (620) ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔ ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ترجمان کے مطابق نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا،موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں ،نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔ جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button