پاکستانتازہ ترین

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے مغل عہد کے جنگجو کوچوانوں کے کردار متعارف کروا دئیے۔

لاہور 14جنوری () والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی چوبداروں کے کردار کے بعد اب مغل عہد کے دو جنگجو کوچوانوں کے کردار متعارف کروادیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنگجو کوچوان اپنے گھوڑوں کے ہمراہ آج صبح دس بجے سے شام چار بجے تک شاہی قلعے میں قائم برطانوی عہد کی جیل کے باہر گشت کریں گے اور سیاحوں کو محذوذ کریں گے۔ اس ضمن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا قومی وقار کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتھارٹی نے سیاحوں کی تفریح کے لئے اس سے قبل شاہی چوبداروں کے کردار متعارف کروائے تھے جنہیں سیاحوں نے بہت پسند کیا۔ اب ہم نے جنگجو کوچوانوں کے کردار متعارف کراوائے ہیں اور پرامید ہیں کہ  سیاح بھرپور انداز میں سراہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button