بین الاقوامیتازہ ترینسپورٹس
ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

دہلی: ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کل بروز اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں سپین اور ویلز جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی، مینز ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیںِ، میگا ایونٹ میں اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سپین اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہے، گرین شرٹس کو سب سے زیادہ 4 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔



