بین الاقوامیتازہ ترین

انڈونیشیا میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز ضلع کور سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ ( سی بیڈ) سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ حکام کی جانب سے سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button