اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے شاندار ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے جس میں جنوبی امریکا کی ٹیم نے فرانس کو پنالٹیز پر شکست دی تھی۔ یہ ارجنٹائن کا تیسرا ورلڈ کپ ٹائٹل تھا، اس سے پہلے 1978 اور 1986 کا ورلڈ کپ بھی ارجنٹائن کے نام رہا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ” مبارک ہو ارجنٹائن فٹ بال میں عالمی چیمپئن۔ میسی کے شاندار گول”۔ امباپے اچھا کھیلا اور ہیٹ ٹرک کی۔ قطر کو ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔



