پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا امکان

اسلام آباد- بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے دسمبر کے دوسرے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی نے پیٹرولیم کی نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے اور بدھ کو سمری وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔ گزشتہ 15 دنوں میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی کیونکہ یہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 76 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اوگرا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کرے گا۔ حکومت کو لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button