پاکستانتازہ ترینمزیدار پکوان

پاکستانی شیف حنا شعیب نے اپنے کھانے سب کو متاثر کیا۔

جدّہ- پاکستانی شیف حنا شعیب نے جدہ میں ہونے والے انٹرنیشنل شیف مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

  حنا شعیب نے پاکستان پویلین میں انٹرنیشنل شیف مقابلے میں اپنا کھانا پیش کیا جہاں انہوں نے اپنے پکوان سے سب کو متاثر کیا۔ پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں جہاں کئی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے، وہیں حنا شعیب کے کباب پراٹھا اور چٹنی تھی جس نے خوب داد وصول کی۔

 حنا شعیب کو مقابلے میں تیسرے نمبر پر آنے پر سینئر شیفز تھامس گگلر اور ڈینیئل میئر نے کانسی کا تمغہ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ حنا شعیب نے بھی ٹاپ شیفز میں منتخب ہونے پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button