
کراچی- پاکستان ٹیم انگلینڈ کے بڑے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام۔ 222 اسکور کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 158 اسکور بنا سکی۔
انگلینڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سالٹ 8 اسکور، ملان 14 اسکور، اور ول جیکس 40 اسکور بنا کر بالترتیب محمد حسنین اور عثمان قادر کا شکار بنے۔ ہیری بروکس اور دكٹ نے انگلینڈ ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 69 گیندوں پر 12 کی اوسط سے 6 چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 139 اسکور کی شراکت داری قائم کی۔ بروکس 81 اسکور اور دکٹ 70 اسکور بنا کے نمایاں رہے۔
حال ہی میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان ٹیم کے اوپنر بلےباز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ دونوں بلےباز 8، 8 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود 66 اسکور بنا کے نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عادل رشید 2، ٹوپلے اور سام کرن 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔



