بین الاقوامیتازہ ترینسپورٹس
انگلش فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم ملکہ دوم کا تابوت دیکھنے کے لیئے بارہ گھنٹے قطار میں کھڑے رہیں۔

لندن- انگلش فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم حال ہی میں ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بارہ گھنٹے قطار میں کھڑے رہنے کے لیے خبروں میں تھے۔
فٹ بال لیجنڈ ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کے تابوت تک جانے کے لیے گھنٹوں لائن میں شامل رہے۔
ایک نیوز فوٹیج میں بیکہم کو بظاہر پریشان تابوت کے سامنے سر جھکاتے ہوئے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جہاں بہت سے لوگوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان کو سراہا وہیں چند ایسے تھے جنہوں نے بیکہم پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے یہ سب کچھ میڈیا کی نمائش حاصل کرنے کے لیے کیا۔



