
سمرقند۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ازبکستان میں موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل اور طارق فاطمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔



