بین الاقوامیتازہ ترینکاروبار
مدینہ کے علاقے میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان۔ سعودی

مدینہ۔ سعودی عرب نے مدینہ کے علاقے میں سونے اور تانبے کے ذخائر کے لیے نئی جگہیں دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے نے جس کی نمائندگی "سروے اینڈ منرل ایکسپلوریشن سنٹر” نے کی، نے کہا کہ سونے کی دھات کی دریافت مدینہ منورہ میں ام البراق حجاز کی ڈھال ابا الراحہ کی حدود میں ہوئی ۔ مدینہ منورہ میں وادی الفارع کے علاقے المدق میں چار مقامات پر تانبے کے ذخائر بھی دریافت ہوئے۔



