
کراچی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ نے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی کیونکہ اتوار کے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پاک-انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ بک آؤٹ ہے کیونکہ شائقین کرکٹ انگلینڈ کو تقریباً 17 کے بعد ملک میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوں گے۔
تعطیل کی وجہ سے انکلوژر کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں جبکہ 250 روپے سے 1500 روپے تک کے ٹکٹ نایاب ہو گئے ہیں۔
شیڈول چاروں ٹی ٹوئنٹی میچ کے وی آئی پی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 20 ستمبر منگل کو ہونے والے پہلے میچ کے لیے صرف چند انکلوژر ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
قائداعظم، عمران خان، اور ماجد خان انکلوژرز کے 750 روپے مالیت کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے ہیں۔



