تازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ 2022- سپر فور مرحلہ- سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

شارجہ- سری لنکا نے افغانستان کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرلے میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئی چھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے رحمٰن اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینتالیس گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ اننگ میں چھ چھکے اور چار چوکے بھی شامل ہیں۔

ابراہیم زادران 40 اسکور اور نجیب اللہ زادران 17 اسکور ٹیم کے لیئے بنا سکے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش ٹھیکشانا اور فرنانڈو نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔

سری لنکا نے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا ہدف باسانی پورا کر لیا۔

خوشال مینڈس 36 اسکور، پاتم نسانکا 35 اسکور، اور دنوشکا 33 اسکور بنا کے نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور نوین الحق میں دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نبی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

Related Articles

Back to top button