
پاکستان کسٹمز نے کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے گدھے کی کھال کی بھاری مقدار ہانگ کانگ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی کو اطلاع ملی کہ نمک اور رومال کی آڑ میں ہزاروں گدھوں کی کھالیں گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کارروائی کرتے ہوئے حکام نے ایک کھیپ کو روکا، جسے ٹریڈرز نے دستاویزات میں نمک اور رومال قرار دیا تھا۔ جس سے 9,650 کلو گرام گدھے کی کھالیں برآمد کیں۔
محکمہ کسٹم نے ٹریڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پاکستانی حکومت نے گدھے کی کھال کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ گائے کے گوشت کے بھیس میں گدھے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔



