
شارجہ- شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے میچ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ہونگ کونگ کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ ہونگ کونگ کی ٹیم 194 رنز کے تعاقب میں صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہونگ کونگ کی پوری ٹیم صرف 38 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر۔ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
نزاکت خان 8 رنز، کینچت شاہ 6 رنز، اسکاٹ میکچني 4 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.4 اوورز میں 8 سکور دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد نواز 3، نسیم شاہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہنواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، اور کسی بھی باؤلر نے ڈبل فگر میں رنز نہیں بننے دیئے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 193 اسکور کیے۔
کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان اور فخر زمان نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں نے ففٹیز کیں۔ فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
رضوان اور خوشدل شاہ نے تیسری وکٹ کے لیئے صرف تئیس گیندوں پر 64 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چکے رسید کرتے ہوئے پندرہ گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
ہونگ کونگ کی طرف سے احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اگلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر 4 ستمبر بمطابق پاکستانی وقت شام 7 بجے دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائے گی۔



