تازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ 2022- چوتھا میچ۔ بھارت نے سپر فور میں جگہ بنا لی۔

سوریا اور کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دوبئی- بھارت نے ہونگ کونگ کو ہرا کر سپر فور میں جگہ بنا لی۔

بھارت نے سوریا کمار اور ویرات کوہلی کی ففٹیز کی بدولت ہونگ کونگ کو 193 رنز کا ہدف دیا۔ ہونگ کونگ کی ٹیم مقرر بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔

ویرات کوہلی نے چوالیس گیندوں پر 59 رنز، جبکہ سوریا کمار نے چھبیس گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ سوریا نے چھ چکھو اور چھ چوکوں کی مدد سے 261 کا اسٹریک ریٹ کی بدولت بھارت 192 رنز کا بڑا اسکور بنا سکا۔

راہول اور روہیت شرما بالترتیب 36 اور 21 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔

ہونگ کونگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہونگ کونگ 193 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 152 رنز بنا سکی۔

ہونگ کونگ کی جانب سے کپتان نزاکت خان 10 رنز، یاسم مرتضیٰ 9 رنز، اعزاز خان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر حیات اور کنچت شاہ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، رویندرا جدیجا، اویس خان اور اریش دیپ سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

 

Related Articles

Back to top button