
ڈاکٹر ثانیہ نشتر سیلاب زدگان عطیات سے متعلق تمام معاملات نمٹائیں گی اور تمام صوبوں کی نمائندہ ہوگی۔ فنڈز خرچ کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس بات کا اعلان کیا۔ اور خود عمران خان امدادی کاموں کے لیئے رضاکارانہ طور پر متحرک ہونگے۔
ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز کی تقسیم کی شناخت اور مربوط کرے گی۔



