بین الاقوامیتازہ ترینسپورٹس
ایشیا کپ 2022- تیسرا میچ۔ افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنا لی۔
شارجہ- افغانستان نے بنگلادیش کا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
نجیب اللہ زادران نے 17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھے چکے بھی شامل ہیں۔
افغانستان کی جانب سے ذازی 23 رنز، رحمن اللہ گورباز 11 رنز، محمد نبی 8 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔ ابراہیم زادران 42 رنز بنا کے کریز پر موجود رہے۔
بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 127 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے موصدق حسین نے 48 رنز بنائے۔ محمود اللہ 25 رنز ٹیم کے لیئے بنا سکے۔ بنگلادیش کی ٹیم اننگ میں صرف ایک ہی چکا لگا سکی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب اور راشد خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ کوئی بھی فاسٹ باؤلر وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکا۔



