پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ 2022- دوسرا میچ۔ پاکستان ٹیم بڑے میچ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام۔

پاکستان ٹیم کے بلے باز انڈین باؤلرز کے آگے ناکام ثابت ہوئے۔

دوبئی- بھارتی کپتان روہیت شرما کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ۔

دوبئی- ایشیا کپ 2022 کے بڑے میچ میں پاکستان ٹیم بڑا اسکور کرنے نے ناکام ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 147 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ۔

پاکستان کے اوپنرز بلے باز بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام۔ کپتان بابر اعظم 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر ارشدیپ کو کیچ تھما دیا۔ فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر اویش خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے ڈینش کارتک کو کیچ تھما بیٹھے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیئے افتخار احمد میدان میں اترے جو ٹیم کا مجموعی سکور 87 تک پہنچا سکے۔ افتخار احمد بائیس گیندوں پر ایک چکے اور دو چوکوں کی مدد سے 28 سکور بنا سکے۔ محمد رضوان بیالیس گیندوں پر 43 سکور بنا سکے۔ ان کی اننگ میں ایک چکا اور چار چوکے شامل۔

دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ 2 سکور، شاداب خان 10 سکور، آصف علی 9 سکور، محمد نواز 1 سکور، اور نسیم شاہ کوئی سکور نہ بنا سکے۔

حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے آخری وکٹ میں آٹھ گیندوں پر 19 رنز جوڑے۔ شاہنواز دھانی نے چھ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 16 سکور کیئے۔

بھارت کی جانب سے بھنیوشوار کمار نے چار اوورز میں چھبیس رنز کے عوض 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہاردک پندیا 3، ارشدیپ سنگھ 2، اور اویش خان 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button