
دوبئی۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ ابتدائی میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں مضبوط ٹیم ثابت ہوئی۔
افغانستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی نے 11 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو صرف 105 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔
مجیب الرحمٰن اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز کی 83 رنز کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت افغانستان نے ہدف دسویں اور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز حضرت اللہ زازئی 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز جنہوں نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔



