
دوبئی- پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج ایشیا کپ 2022 میں مدِ مقابل ہونگی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ انڈین ٹیم کی قیادت روہیت شرما کرینگے۔
پاکستان ٹیم میں بلے باز محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد شامل ہیں۔ محمد نواز اور شاداب خان آل راؤنڈر کی حیثیت سے شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے باؤلرز میں محمد حسنین، حارث رؤف، حسن علی، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
انڈین ٹیم میں بلے باز کےایل راہول، شریاس، سریاکمار یادو، ویرات کوہلی اور پٹیل شامل ہیں۔ جبکہ ڈینش کارتھک، اور رشبہ پنٹ وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلے گے۔ دیپک ہودا، ہاردک پندیا، رویندرا جدیجا آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔
انڈین ٹیم کی جانب سے باؤلرز دیپ سنگھ، اویش خان، بھونیشور کمار، دیپک، روی بشنوی، روی چندرن ایشون، اور یوزویندرا شامل ہیں۔
پاک بھات میچ سے پہلے پاکستان ٹیم کو جھٹکا۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث ٹیم سے باہر۔ شاہین آفریدی کو دائیں گھٹنے جبکہ محمد وسیم کو کمر درد کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا۔
شاہین آفریدی کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین، جبکہ محمد وسیم کی جگہ حسن علی ٹیم میں جگہ بنا سکے۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے پلیئنگ الیون کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔



