
اسپورٹس بورڈ پنجاب۔ حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے آئندہ ہفتے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں ایتھلیٹس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔
پاکستانی ایتھلیٹس کا وزیر اعظم کے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم, اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے اسپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے گا۔
تقریب میں نوجوان ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اعلانات کیے جائیں گے۔



