پاکستانتازہ ترینسپیشل رپورٹ

معمول سے زیادہ بارشوں سے نوے فیصد فصلیں تباہ اور ایک کروڑ افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے 90 فیصد فصلیں تباہ اور ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس سال معمول سے 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے، اس سال جولائی میں معمول سے 350 فیصد زیادہ اور اگست میں 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، بارشوں سے متاثر ہونے والے مویشیوں کا حساب لگانا مشکل ہے، بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، 15 لاکھ دیہات کی کچی آبادییں تباہ ہو چکی ہیں، ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں۔ .

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے صوبے کے 23 اضلاع کا دورہ کیا ہے۔ پورا سندھ اس وقت دریا کا منظر پیش کر رہا ہے، سکھر سے اس وقت 6 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا سکھر سے گزر رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مخیر حضرات اپنی استعداد کے مطابق مدد کریں، سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ خیمے درکار ہیں، انہوں نے این ڈی ایم اے اور دیگر صوبوں سے خیمے مانگ لیئے ہیں۔ ڈیرے اور ترپال بیچنے والوں کی بلیک مارکیٹ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گیس نہ ہونے سے کھانا پکانا مشکل ہے، متاثرین کو پکا ہوا کھانا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس موقع پر صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے، عوام اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں، سڑکیں کھلی رکھیں، امن و امان کا ماحول برقرار رکھیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیئے وزیر اعظم سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button