
غذائی ماہرین کے مطابق ڈرائی فوڈ، بسکٹ اور کھانے پینے کی دوسرے اشیا کو بہتر انداز میں پیک کر کے بھیجنا چاہیے۔ ایسے کپڑے، چادریں اور کمبل عطیہ نہیں کرنے چاہیے جو آپ خود استعمال نہ کرتے ہوں۔
استعمال شدہ، پھٹے ہوئے اور بدبودار کپڑوں سے متاثرین مزید مایوس ہوسکتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق پینے کے صاف پانی کی بوتلیں بھیجنا مشکل کام ہے لہذا واٹر فلٹر اور پانی صاف کرنے والی دیگر مصنوعات بھیجنی چاہیئیں۔
اگر آپ سپلائی چین کے شعبے سے وابستہ ہیں تو سیلاب متاثرین اور امدادی تنظیموں کی معاونت کریں کیونکہ یہ بڑے اخراجات میں شمار ہوتا ہے۔
بغیر منصوبہ بندی کےسیلاب زدہ علاقوں میں نہ جائیں جو کہ خطرناک اور مہنگا ہے۔
خیال رکھیں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر آپ امدادی کارروائیوں کے لیے موجود دیگر تنظیموں کے لیے رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔
اپنے پاس موجود معلومات امدادی تنظیموں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان کا کام آسان ہوسکے۔
عطیات کے لیے مہم خود سے شروع کریں اور لوگوں کو اس کی ترغیت دیں،پیسے یا اشیا کی امداد کے علاوہ آپ اپنا قیمتی وقت بھی عطیہ کرسکتے ہیں اور سیلاب متاثرین کی مشکل کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔



