بین الاقوامیتازہ ترینسپورٹس

 کامن ویلتھ گیمز 2022 ہاکی کے مقابلے جاری۔

برمنگھم- یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی اینڈ اسکواڈ سینٹر میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے جاری۔

پول (اے) میں آسٹریلیا دونوں میچز جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ سہرفرست۔ ساؤتھ افریقہ دو میں سے ایک میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ جبکہ نیوزی لینڈ تین میں سے ایک جیت سکی۔

پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بھی میچ جیت نہ سکی۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم تین میں سے کوئی بھی میچ جیتے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

پول (بی) میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے گروپ میں سہرفرست۔ جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

انڈیا کی ٹیم گروپ میں اب تک دو میچز کھیل کر ایک میں کامیابی جبکہ ایک میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ویلز کی ٹیم بھی اب تک دو میچز میں سے ایک میچ جیت سکی، جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی۔

کینیڈا اور گھانا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بھی میچ جیت نہ سکی۔

ٹورنامنٹ میں آج پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف، جبکہ ساؤتھ افریقہ کا مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف ہو گا۔

کینیڈا کی ٹیم انڈیا سے جبکہ ویلز کی ٹیم گھانا سے ٹکرائے گی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے آخری دن کل بھی چار میچز کھیلے جائیں گے۔

پول (اے) میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جبکہ پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائیں گی۔

پول (بی) میں انڈیا کا مقابلہ ویلز سے جبکہ کینیڈا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button