انتخاباتپاکستانتازہ ترینسیاسیات

سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ سابق ناظم عرفان اکبر

سابق ناظم منگوال گجرات چوہدری عرفان اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی ہے ، اب چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

چوہدری عرفان اکبر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی اور ان کی وکلاء ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر فتح یقینی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر صوبہ پنجاب میں حقیقی خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلی پنجاب سابقہ دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو کبھی بھی قوم نہیں بھولے گی۔

Related Articles

Back to top button