پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی واضع برتری۔

گا لے- گا لے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے ڈنیش چندیمل نے 76 اسکور جبکہ مہیش ٹھیکشنا نے 38 اسکور بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کی۔
سری لنکن ٹیم پہلی اننگ میں 222 رنز بنا سکی، جبکہ تعاقب میں پاکستان کی ٹیم صرف 218 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سنچری بناتے ہوئے 119 اسکور پر وکٹ گنوا دی۔ جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 شکار کیئے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ 4 رنز کی لیڈ کے ساتھ شروع کی، اور دوسری اننگ میں پوری ٹیم 337 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
ڈینش چندیمل 94 اسکور کے ساتھ کریز پر ماجود رہے۔ کسال مینڈس 76 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 جبکہ یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے آخری روز پاکستان نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے نہ قابلِ شکست 160 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ بابر اعظم 55 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفيق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button