
بہاولپورکی سیاسی ڈائری
محمدعثمان یعقوب
بہاولپورکی سیاسی صورتحال کافی گھمبیر ہوتی جارہی ہے دوبڑی پارٹیوں کے قائدین کاآپس میں ٹکراؤ علاقائی سیاست کوکسی نئے موڑ پرہی کھڑاکرسکتاہے وفاقی وزیر و مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق بشیرچیمہ اورسابق مشیروزیراعظم پاکستان ونائب صدرپنجاب مسلم لیگ ن چوہدری سعودمجید نے ایک دوسرے کونیچادکھانے کی ٹھان لی ہے چوہدری سعودمجید کادعوی ہے کہ انہوں نے صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے اپناٹکٹ کنفرم کرالیاہے وہ ہرحال میں یزمان کے حلقہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے اوروہ متعدد مقامات پرچوہدری طارق بشیرچیمہ کوچیلنج بھی کرچکے ہیں اوران کی سیاسی قلابازیوں کے حوالے سے اخلاقیات کا دائرہ کا بھی عبورکرچکے ہیں اس طرح چوہدری طارق بشیرچیمہ نے بھی ریسکیو1122 یزمان کی افتتاحی تقریب کے موقع پرچوہدری سعودمجیدکے حوالے سے نازیبا الفاظ اداکیے اوران کی گفتگو کاسخت الفاظ میں جواب بھی دیاجوسوشل میڈیاپرموضوع باعث بنارہادونوں رہنماؤں کے بیانات سے ایسالگ رہاہے کہ وہ کسی صورت بھی ایک دوسرے کوقبول کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں ادھرچوہدری سعودمجید نے حلقہ بندیاں تبدیل کرانے کیلئے بھی درخواست دیدی ہے دونوں رہنماؤں کی آپس میں نوراکشتی کودیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کافی متحرک ہوچکی ہے انہوں نے یزمان کے حلقے میں اپنے مضبوط امیدوار میں لانے کافیصلہ کرلیاہے بتایاجارہاہے۔ چیئرمین مسلم لیگ ضیاء چوہدری اعجاز الحق کوبھی یزمان کے حلقہ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ چوہدری اعجاز الحق ارائیں برادری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس حلقہ سے کافی تعداد میں ووٹ حاصل کرسکتے ہیں دوسری طرف چوہدری پرویزالہی کانام بھی لیاجارہاہے کہ وہ بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پرچوہدری طارق بشیرچیمہ سے بدلہ لینے کیلئے سیاسی میدان میں اترسکتے ہیں اسوقت بھی چوہدری نعیم الدین وڑائچ اورحاکم علی رندھاوا نے اپنی سیاسی سرگرمیاں کافی تیزکررکھی ہے ہیڈراجکاں کے حلقہ سے ڈاکٹرمحمدافضل کانام لیاجارہاہے وہ ق لیگ کوخیرباد کہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں ان کے بارے میں کہا جارھا ہے کہ ان کےپی ٹی آئی کے ساتھ اندرون خانہ کافی معاملات طے بھی ہوچکے ہیں جبکہ یزمان کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے محمد سعید چوہدری حاکم علی رندھاوا اورراناعبدالواسع کانام لیاجارہاہے اورمذکور ہ بالاتینوں امیدوار سیاسی میدان میں کافی سرگرم عمل نظرآرہے ہیں۔ بہاولپورمیں سیاسی صورتحال پی ٹی آئی کیلئے پریشان کن ہے فاروق اعظم ملک کے بعد اب چوہدری طارق بشیرچیمہ کو ٹکر دینے والاکوئی مضبوط امیدوار نظرنہیں آرہا البتہ ملک محمداصغرجوئیہ اورسمیع اللہ چوہدری میں سے کوئی بھی ایم این اے کاامیدوار ہوسکتاہے یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس مرتبہ پی ٹی آئی بڑے سوچ سمجھ کرفیصلے کریگی ہوسکتاہے چوہدری طارق بشیرچیمہ کے مقابلے میں نواب صلاح الدین عباسی یاان کے فرزند ارجمند نواب بہاول خاں کوبہاولپورسے الیکشن لڑایاجائے بہترحال الیکشن قریب آنے پرہی صورتحال واضع ہوگئی گورنرپنجاب انجینئربلیغ الرحمن نے دورہ بہاولپورکے دوران کمشنربہاولپوراورڈپٹی کمشنر بہاولپورسے ملاقات کی انہوں نے کہاکہ بہاولپورکی تعمیروترقی اورخوشحالی سمیت ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ گورنرپنجاب میاں بلیغ الرحمن نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج ایڈیشنل رنگ روڈ انڈسٹری زون کی تعمیر بس اسٹینڈ کی تزئین وآرائش سمیت دیگرمنصوبوں کی تکمیل کوفوقیت دی جائیگی گورنرپنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کی بہاولپورآمد پرکئی مسلم لیگی رہنماؤں نے ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بلیغ الرحمن کیلئے دن رات ایک کیاتھااب چندمخصوص افراد کے علاوہ کسی کوان کے ساتھ ملنے بھی نہ دیاجارہاہے ادھر پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپورڈویژن کی صدروسابق مشیرگورنرپنجاب سائرہ عباسی نے موجودہ حکومت کوبھرپورتنقید کانشانہ بنایاہے انہوں نے کہاہے کہ مہنگائی نے ملازمین اور غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اس شدید مہنگائی میں ملازمین کاگھر کا گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہوگیاہے غریب لوگوں اپنے بچوں کاعلاج معالجہ کرانے اورادویات خرید کرنے سے قاصرہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے وسینئرنائب صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ فوزیہ ایوب قریشی نے بہاولپورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے اورکہاہے کہ بھاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اوران کے سٹاف نے بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے کا عملی ثبوت پیش کیاہے بھاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی پورے پنجاب کی نمبر ون کمپنی بن چکی ہے ادھرنائب امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے آئے روز مہنگائی کے طوفان میں اضافہ بے روزگاری اورسودی نظام کے خاتمہ کی بجائے شریعت کورٹ کے فیصلہ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرافسوس کااظہارکیاہے ان کاکہناہے کہ حکمران بذات خوداللہ تعالی کے عذاب کودعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم معاشروں میں فساد قرآن وسنت کے احکامات سے روگردانی ہے اتحاد امت غلبہ دین اوراسلام کامعاشی نظام ہی عالم اسلام کو بحرانوں سے نجات دلاسکتاہے تحریک لبیک نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں کافی تیزکردی ہیں مختلف حلقوں میں امیدواروں کوعوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں بہاولپورکے حلقہ سے سابق ناظم ملک عبدالمجیدچنڑ کافی سرگرم نظرآرہے ہیں انہوں نے اپنے حلقہ میں لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہونامعمول بنالیاہے اورکافی متحرک نظرآرہے ہیں ملک عبدالمجیدچنڑ کے بارے میں یہ بھی خیال کیاجارہاہے کہ وہ اپنی شرافت اوردیانتداری کی وجہ سے عوام میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور ورکرز مسلم لیگ ن کے قائدین کے رویوں سے کافی پریشان ہیں اور اپنی اعلی قیادت کو صورتحال بارے آگاہ بھی کر چکے ہیں پی ڈی ایم کے باہمی اتحاد کی وجہ سے سیاسی صورتحال واضع نہ ہونے کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں بھی محدود رکھے ہوئے ہیں البتہ حافظ حسین احمد مدنی نے ایم این اے کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے باقی بھاولپور کی سیاسی صورتحال پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد واضع ہو جائے گی اور سیاسی پارٹیوں کے امیدوار ان کھل کر سامنے آجائیں گے



