بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینکاروبار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی بحالی کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی بحالی کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ بالآخر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور قرض دہندہ اس معاہدے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرے گا پہلی قسط 1.2 بلین ڈالر کے برابر متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کو جولائی 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے، اور پروگرام کا کل حجم 1 بلین ڈالر سے بڑھ کر 7 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔
گزشتہ ماہ، پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت موصول ہوئی۔ اس بات کی تصدیق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر کی۔



