
ایئر لفٹ پاکستان کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ بند ہو رہا ہے۔ اس معاملے سے واقف ذرائع نے ٹک کرنچ کو بتایا کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کا کم رجحان ہے، جس کے باعث نقصان ہو رہا ہے۔
سٹارٹ اپ نے منگل کی شام ملازمین کو بتایا کہ یہ جلد بند ہو جائے گا۔
سٹارٹ اپ پچھلے ہفتے کی طرح حال ہی میں ایک نئے دور میں منافع اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن متعدد سرمایہ کاروں نے فرم کو بتایا کہ کم آمدنی کے باعث نقصان ہو رہا ہے۔ جس کے باعث سرمایہ کار مزید نقصان کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔
ایئر لفٹ نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت آٹھ پاکستانی شہروں میں کامرس سروس چلائی تھی۔
صارفین ائیر لفٹ کی ویب سائٹ یا ایپ سے گروسری، تازہ پیداوار اور دیگر ضروری اشیاء بشمول دوائیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان کا آرڈر دے سکتے ہیں اور اسے 30 منٹ میں ان تک حاصل سکتے ہیں۔
سٹارٹ اپ نے اگست میں ملک کے سب سے بڑے سیریز بی فنڈنگ راؤنڈ میں 275 ملین ڈالر کی قیمت کے ساتھ 85 ملین ڈالر اکٹھے کیئے، جو کسی بھی پاکستانی اسٹارٹ اپ کے لیئے سب سے زیادہ منافع ہے۔



